کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3مزدور زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان پر فائرنگ کرکے 3مزدوروں کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جن کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
