کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے 10کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ روز کسٹمز انٹیلی جنس نے ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگالی توکسٹمز انٹیلی جنس حکام نے گاڑی کا پیچھا کر تے ہوئے بلیلی کے مقام پر گاڑی کوروک لیا اس موقع پر اسمگلروں نے سرکاری موبائل پر فائرنگ اور پتھراو کر کے اسے نقصان پہنچایا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے انہیں قابو کر کے گاڑی کوتحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں تلاشی پر ٹائرز، سیگریٹس، ویلڈنگ راڈز، پرفیوم، کاسمیٹکس،چائے اور غیر ملکی ادویات بر آمد کر لی گئیں۔ترجمان کے مطابق بر آمد کئے گئے سامان کی قیمت دس کروڑ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ نے مارچ کے مہینے میں بڑی کاروائیوں کے دوران 42 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمدکیا جبکہ ابتک چند ماہ میں کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ نے ایک ارب 88 کروڑ روپے جبکہ پچھلے سال انہیں عرصے میں ایک ارب 83 کروڑ روپے کے کیسز کئے تھے مز ید کا رو ائی جا ری ہے۔
کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے 10 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹمز
