کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار ہے شہر میں فی کلو چینی 125 روپے جبکہ نواحی علاقوں میں ایک سو تیس روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کی مارکیٹ میں ہفتہ رفتہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں تین مرتبہ ردو بدل دیکھا گیا چینی کی قیمت میں اضا فہ کے بعد قیمت میں کمی نہیں آسکی شہر کے مختلف علا قوں میں ایک سو پانچ روپے فی کلو فروخت ہو نی والی چینی کی اس وقت فی کلو قیمت 125 روپے ہے جبکہ نواحی علا قوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، کوئٹہ میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 سے 30 رو پے کا ا ضافہ گزشتہ چند روز کے دوران ہوا ہے۔ہول سیل دکاندا رو ں کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری کی قیمت میں اضافہ کے اتار چڑ ھا و کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی بنیادی وجہ چینی کی یومیہ بنیا دوں پر ہمسایہ ممالک میں اسمگلنگ ہے جب تک اس پر قابو نہیں پایاجاتا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون نہیں ہوتا چینی کی قیمت میں کمی یا استحکام نہیں لایاجا سکتا۔
کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار شہر میں فی کلو چینی ایک سو تیس روپے فروخت کی جارہی

ٹیگز:
چینی کی قیمت
