کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کی تعصبات سے بلاتر ہوکر تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہی اقلیتی برادری کی حقوق کی ضامن ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مسیحی برادری کو ایسٹر کا محبتوں بھرا تہوار کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973ء کے آئین میں اقلیت یا غیر مسلم کہنے کے بجائے اقلیتی برادری کو پاکستان کا برابر شہری تسلیم کیا ہے اور آئین میں دیگر شہریوں کی طرح اقلیتی برادری کو بھی تمام حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کی تعصبات سے بلاتر ھوکر تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی اقلیتی برادری کی حقوق کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے اس پرمسرت موقع پر ہم سب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ دن نہ صرف مسیحی برادری بلکہ تمام مذاہب و عقائد کے درمیان امن،خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ میں معاون ثابت ہوسکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کی تعصبات سے بلاتر ہوکر تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتی ہیں، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
