کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے سابق جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا چیرمین مقرر کردیا،ان کے عہدے کی مدت تین سال کیلئے ہوگی۔بلوچستان حکومت کے نوٹی فیکشن کے مطابق صوبائی حکومت نے سابق جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی کو تین سال کی مدت کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا چیرمین مقرر کیا ہے،سابق جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی اس سے قبل 2015 سے2020کے دوران پانچ سال تک بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا چیرمین کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال ہوئے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے، پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو ان کے کردار اور ایمانداری پر انگلی اٹھا سکے۔
بلوچستان حکومت نے سابق جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا چیرمین مقرر کردیا،ان کے عہدے کی مدت تین سال کیلئے ہوگی

ٹیگز:
بلوچستان
