کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم کی ورلڈ بنک کی غلامی معیشت کو تباہ ملک کو لے ڈوبیگی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشربا اضافے سے غریب عوام دووقت کے کھانے کو ترسیں گے۔چہرے بدلنے سے نہیں تبدیلی اسلامی نظام کو نافذ کرنے سے آئیگی قوم نے آئی ایم ایف کے غلاموں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو مسترد کرنا ہوگا بصورت دیگر مزید تباہی وبربادی آئیگی۔ پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج بھی پی ڈی ایم کامہنگائی مارچ ثابت ہوگا پی ٹی آئی پی ڈی ایم سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے غلام، بے حس اور بے شرم حکمرانوں نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا کر قیامت بر پا کردی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور ان کو عوام کی مشکلات کا احساس ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل ترین ہوچکا ہے، جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کے اثاثہ جات میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ وفاقی و صوبائی دونوں بجٹوں میں عوام کو کچھ نہیں ملیگاصرف آئی ایم ایف کے غلام خوش ہوں گے ملک آئی ایم ایف کے ملازمین نہیں چلاسکتے۔حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،یوٹیلٹی اسٹور پر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں خصوصی کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے واپس لیں وفاق کی طرح بلوچستان کے عوام کو بھی مستردشدہ بدعنوان حکمران آئی ایم ایف کے تیارکردہ الفاظ کے ہیر پیروالے بجٹ میں ریلیف نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس آئی ایم ایف کے متبادل کوئی ایجنڈا اورمعاشی پالیسی نہیں تھی اس لیے یہ لوگ بھی امریکی غلامی پر رضامند ہیں۔قوم کے نزدیک اب تحریک انصاف کے جرائم میں اتحادی حکومت بھی برابر کی شریک ہو چکی ہے۔
آئی ایم ایف کے غلاموں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو مسترد کرنا ہوگا،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
