گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر پورٹ کے گندم کے ٹرکوں پر حملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں،گندم کے ٹرکوں کا مکران کوسٹل ہائی وے کی مختلف مقامات پر پرسیکورٹی کی نگرانی سے ٹرکوں کا آمد و رفت رواں دواں ہے،سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈی کی جانب سے حملہ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس گوادر نے اہنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گوادر پورٹ کے گندم کے ٹرکوں پر حملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر گندم ٹرکوں کے آمد و رفت بلا تاخیر رواں دواں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈی کی جانب سے حملہ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ گوادر پورٹ سے گزشتہ ماہ سے بحری جہازوں کی آمد کے بعد گندم کے ٹرکوں کا مکران کوسٹل ہائی وے پرسیکورٹی کی مختلف مقامات پر نگرانی سے ٹرکوں کا آمد و رفت رواں دواں ہے۔
گوادر پورٹ کے گندم کے ٹرکوں پر حملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں،ایس ایس پی پولیس

ٹیگز:
ایس ایس پی پولیس
