گوادر (ڈیلی گرین گوادر) پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بزنس مارکیٹ کا قیام، گوادر سے متصل 250 بارڈر بزنس مارکیٹ کا باقائدہ افتتاح کیا گیا، بزنس مارکیٹ پاک ایران حدود میں مشترکہ 10 ایکڑ پر محیط ہے,مارکیٹ کے قیام کا مقصد دونوں اطراف درآمدات و برآمدات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے, پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بزنس مارکیٹ کو گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر 250 پر بزنس سنٹر قائم کی گئی جس میں متعدد دکانیں گودام سمیت چھوٹے کیبن شامل ہیں پاک ایران بارڈر 250 پر قائم کی جانے والی بزنس مارکیٹ کو بروز جمعہ باقاعدہ افتتاح کرکے گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا, پاک ایران 250 بارڈر سے متصل کاروباری لوگوں کے مطابق اس بزنس مارکیٹ کے قیام سے گوادر ضلع بھر میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت میں بھی بہتری آئے گی جو بارڈرسے متصل آبادی سمیت ملک بھر کے کاروباری لوگوں کے لئے مارکیٹنگ کے لئے ایک بہترین ڈریعہ و سہولت ہے یہ مارکیٹ دس ایکڑ پر محیط ہے جس میں پانچ ایکڑ ایرانی حدود میں مارکیٹ قائم ہے جبکہ دیگر پانچ ایکڑ زمین پر پاکستانی حدود میں ہے۔اس مارکیٹ کے قیام کا مقصد ایرانی حدود میں قائم مارکیٹ سے مال لیکر پاکستانی حدود میں قائم مارکیٹ میں لاکر پاکستان بھر میں اسکی ترسیل کرنا ہے دونوں اطراف مارکیٹ کے قیام کا مقصد درآمدات و برآمدات میں پاکستان وایران کے کاروباری حضرات کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
گوادر سے متصل 250 بارڈر بزنس مارکیٹ کا باقائدہ افتتاح

ٹیگز:
گوادر
