اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، غیر ملکی چار ہزار پانچ سو 73بوتلیں شراب کی برآمد کر لی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لسبیلہ کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب سمندر کے راستے کراچی منتقل کی جارہی ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے اور ایک ٹیم لیاری کے علاقے میں گشت کیلئے تشکیل دے دی گئی۔ دوران چیکنگ 6 گاڑیوں میں لوڈ اعلی کوالٹی کی غیرملکی شراب کی4573 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے شراب اور گاڑیوں کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریبا 57 ملین روپے کے لگ بھگ ہیواضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، غیر ملکی چار ہزار پانچ سو 73 بوتلیں شراب کی برآمد

ٹیگز:
کوسٹ گارڈز
