کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ٹی بی کنڑول پروگرام بلوچستان کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹی بی کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تشخیص کو یقینی بنایا جائے جو ٹی بی کے مریض ہیں ان کی ادویات کو وقت پر لینے کی تلقین کریں اور اس کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے حب اور گوادر میں ٹی بی سینٹرز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ایچ او حب ڈاکٹر حمید بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ اگر دو ہفتے سے زائد کانسی ہو،بخار ہو اور وزن کم ہو تو ضرور اس مریض کا ٹی بی ٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ حب اور گوادر کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سولر سسٹم نصب کیا جارہا ہے تاکہ ٹی بی کی تشخیص میں کوئی خلل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی اورماڑہ کو ٹی بی اسکرینگ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹی بی کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تشخیص کو یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر آصف شاہوانی

ٹیگز:
ڈاکٹر آصف شاہوانی
