اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کاروائی کر تے ہوئے 129کلوگرام چرس، ایک عدد 30بور پستول بمعہ02میگزین اور 14راؤنڈ برآمد کرلئے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لسبیلہ کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔دوران چیکنگ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر پر ایک مشکوک کار کے خفیہ خانوں میں کمال مہارت سے چھپائی گئی 129 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ02میگزین اور 14رونڈ برآمد کرلئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لیکرقانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورمنشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
لسبیلہ : پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی 129کلوگرام چرس، ایک پستول برآمد

ٹیگز:
لسبیلہ
