کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع حب (سوائے ایم سی وندر اور یو سی 31)، لسبیلہ (سوائے یو سی ا، 2 اور 5) اور 21 اضلاع پیشین، چمن، نوشکی، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر اباد، جعفر آباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ کی 56 کونسلوں کے چیر مین اور وائس چیرمین کے انتخابات و حلف برداری آج 5 اپریل کو ہونگے۔
حب، لسبیلہ اور 21 اضلاع کے کونسلروں کی حلف برداری اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کل ہونگے، شریف اللہ

ٹیگز:
شریف اللہ
