مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) قبائلی سیاسی وسماجی رہنما میر سمندر خان رئیسانی جماعت اسلامی کلی مینگل یونٹ کے صدر تنویر احمد مینگل۔جماعت اسلامی درینگڑھ یونٹ کے صدر نجیب اللہ فاروقی محمدشہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ درینگڑھ کے واٹرسپلائ کا ٹرانسفار گزشتہ۔20 دنوں سے خراب ھے۔ علاقےکے مکین پانی کے بوند بوند کے لیے ترس رہےھیں۔ایک ھفتہ ھو رہا ہے ٹرانسفارمر بنانے کے لیے لے گئے ہے۔ لیکن ٹرانسفارمر نہی بن سکا کبھی کہتے ہیں فنڈ نہیں ہے کبھی بارش کا بہانہ کرتے ہے۔علاقے کے کونسلر مستری کے پاس گئے تو انھوں نے کھا کہ ہمیں ایکس ای این (پی ایچ ای) نے بنانے کیلیے نھیں بتایاہے۔ھم اہلیان درینگڑھ ایکسیئن عارف شاہ صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس با برکت مہینے میں لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے درینگڑھ واٹرسپلائ کے ٹرانسفارمر کو جلد از جلد بنوانے کاحکم صادر فرمائے۔
درینگڑھ کے واٹرسپلائ کا ٹرانسفارمرگزشتہ20 دنوں سے خراب ہے،میر سمندر خان رئیسانی

ٹیگز:
ٹرانسفارمر
