کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ژوب اور قمر دین کار یز میں مقامی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرے۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ژوب اور قمردین کاریز میں کونج کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ کونج اور دیگر نایاب پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لئے لگائے گئے کیمپس کو فوری طور پر ختم کرے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے کونج ایک نایاب پرندہ ہے جو باہر سے ہجرت کرکے ژوب اور قمردین کاریز کے علاقے میں آتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے اس نایاب پرندے کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ژوب اور قمر دین کار یز میں مقامی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرے، میر عبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبد القدوس بزنجو
