پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور خدابادان میں گرینڈ شمولیتی پروگرام یوسی چیئرمین گرمکان محمد اشرف بلوچ برکت علی اور خدابادان کے معروف سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات حاجی نواز، حاجی شفقت رئیس حاجی شعیب حاجی شکور رئیس سمیت سینکڑوں افراد کی بی این پی عوامی میں شمولیت بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی رہائش واقع خدابادان میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کے موقع بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نوراحمد بلوچ مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ مرکزی کمیٹی کے ارکین حاجی محمد اکبر نثاراحمد حاجی عزیز مراد کشانی زبیر ایوب اور دیگر پارٹی رہنما وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے والوں میں حاجی نواز رئیس حاجی شفقت حاجی شعیب حاجی شیر علی حاجی شکور عاقب نواز عاقل نواز ثاقب نواز صادق نواز احمد علی، حسن،نوروز،عظام،یوسف،شوکت،یحییٰ،راشد اور انکے خاندان کے 100 افراد دوست واحباب شامل ہیں جبکہ یونین کونسل گرمکان سے چیئرمین محمد اشرف برکت علی نے بھی قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر اپنے سینکڑوں افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی خدابادان میں منعقدہ پروقار شمولیتی پروگرام سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروگرام ایک پرامن پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ پنجگور ہے جس میں تمام شہریوں کو یکسان تعلیمی ہیلتھ روزگار اور دیگر روزمرہ ضروریات کے حوالے سے یکسان مواقعے اور سہولتیں حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے 2013 میں جس طرح عوام کی خواہشات کے برعکس سلیکشن کی گئی اور ایسے لوگ آکر مسلط ہوئے جنہوں کو پنجگور کو مذید پچاس سال پیچھے دھکیل دیا 400 کروڑ روپے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کی نذر ہوگئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب مزید سلیکٹڈ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا عوام کو آزادانہ ماحول میں نمائندے چننے کے مواقعے ملنا چاہئے الیکشن اگر سازگار ماحول میں منعقد ہوئے تو بلوچستان بہتری کی طرف جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ایسے آفسران کو اے آر اوز تعینات کیاگیا ہے جو باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے حلیف جماعت میں شامل ہوگئے تھے اگر اسطرح کے افسران کی تعیناتی ہوگی تو بی این پی عوامی مجبوراً عوام کو سڑکوں پر لائے گا الیکشن کمیشن باایسڈ آفیسران کو فوری طور پر انتخابی عمل سے باہر رکھے اور اس حوالے سے بی این پی عوامی نے اپنا تحریری اعتراض نامہ بھی الیکشن کمیشن اسلام اباد اور صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی بھیجے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کا کل دوست تھا اور ائندہ اس سے قوم دوستی کی امید کی جاسکتی ہے پنجگور کے عوام نے جتنا نقصان نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں اٹھایا اسکی نظیر پورے پارلیمانی ہسٹری میں نہیں ملے گی کارکن پارٹی پروگرام اور کارکردگی کو لیکر گھر گھر جائیں اور عوام کو قائل کریں کہ بی این پی عوامی کو کامیاب بنانے سے انکے مسائل حل ہونگے اور پنجگور ترقی کرے گا میر اسداللہ بلوچ نے یوسی چیرمین محمد اشرف اور رفقا اور سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ اور ممتاز کاروباری وسیاسی شخصیات حاجی نواز حاجی شکور حاجی شعیب اور حاجی شفقت کو اپنے ایک سو افراد ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان شخصیات کی پارٹی میں شمولیت پارٹی ویڑن اور کارکردگی کا نتیجہ ہے عوام بے مقصد نعروں کے پیچھے جانے کی بجائے اپنے حقیقی جماعت بی این پی عوامی کو مضبوط کریں۔
بلوچستان اب مزید سلیکٹڈ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا عوام کو آزادانہ ماحول میں نمائندے چننے کے مواقعے ملنا چاہئے، میر اسداللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسداللہ بلوچ
