کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیرداخلہ وپی پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ کی زیرصدارت ویڈیو لنک کے ذریعے بارشوں سے متعلق اجلاس اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سمیت ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال اور اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اجلاس میں ڈائریکٹرز پی ڈی ایم اے فیصل طارق، امان اللہ اور فیصل پانئزئی شریک ہوئے اجلاس میں وزیراعلی کے کوارڈنئیٹر موسی جان اچکزئی بھی شریک تھے

اجلاس میں صوبے میں بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہیں،محمکہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریلیف ورک میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی،تیز بارشوں میں شہریوں کی بروقت مدد اور جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، وزیر داخلہ کی ہدایات کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں،

