لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی۔وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہوسکتی ہیں، تادیبی کارروائی کا لفظ ہونے سےگرفتاری نہیں ہوسکتی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نےصرف مقدمات کی تفصیل مانگی تھی، اس سےزیادہ تو ان کی استدعا ہی نہیں تھی، میرے سامنے جو کیس ہے اسی کےحوالے سے فیصلہ دینا ہے۔عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ بنانےکی سفارش کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

