اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کی گئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مشاورت

ٹیگز:
وزیراعظم
