کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگو نے 24 گھنٹے میں متعلقہ حکام سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے قریب بم دھماکہ واقعہ کی رپورٹ طلب اوردھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگو نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکہ میں 2افراد کی شہادت اور 4افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا پرامن ماحول خراب کرنے کیلئے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے مزید ٹھوس اقدامات اور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گاوزیر داخلہ نے دھما کے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا۔
میر ضیا ء اللہ لا نگو نے 24 گھنٹے میں متعلقہ حکام سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے قریب بم دھماکہ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
میر ضیا ء اللہ لا نگو
