کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد مردم شماری کا سلسلہ شروع ہوگیا، صوبے میں خانہ شماری کا 96فیصد کام مکمل کرلیا گیا، امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث چار فیصد علاقوں میں خانہ شماری نہیں ہوسکی،مکران کے 228 بلاکس میں چند تیکنیکی وجوہات پر روکی گئی مردم شماری ایک دو روز میں شروع کردی جائے گی۔کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے بتایا کہ بلوچستان میں یکم مارچ سے گیارہ مارچ تک خانہ شماری کا کام مکمل کیا گیا اس دوران صوبے کے 96 فیصد علاقوں میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہواتاہم ضلع کوہلو کے علاقے کاہان اور قلات کے علاقے جوہان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث خانہ شماری نہیں ہوسکی ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں خانہ شماری کی شرح ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سب سے بہتر رہی ہے،کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ بلوچستان کے مکران ڈویژن کے 228 بلاکس میں چند تیکنیکی وجوہات پر روکی گئی مردم شماری ایک دو روز میں شروع کردی جائے گی۔
بلوچستان میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد مردم شماری کا سلسلہ شروع ہوگیا

ٹیگز:
خانہ شماری
