کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پراونشل ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس یونٹ (PDSRU) نے بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (IDSRS) کی توسیع کے لئے تربیت کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ ٹریننگ 15 مارچ 2023 کو موسی خیل اور کوہلو کے اضلاع کے لئے مکمل ہوئی۔دو اضلاع سے کل 125 شرکاء نے 3 روزہ ٹریننگ میں شرکت کی، جس میں بین الاقوامی صحت کے ضوابط، صحت عامہ کی نگرانی، وبائی امراض کی تحقیقات، نگرانی اور رسپانس میں ملٹی سیکٹرل اپروچ، 33 ترجیحی بیماریوں کے کیس کی تعریف اور منظرنامے شامل تھے۔ انچارج PDSRU ڈاکٹر آباد خان اور ان کی ٹیم بشمول ڈاکٹر رابعہ بلوچ، ڈاکٹر شہزاد واحد اور ڈاکٹر جہانداد خان نے پیر 13 مارچ 2023 کو افتتاحی اجلاس کا حصہ بننے پر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد قمبرانی کا شکریہ ادا کیا۔ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نور محمد قاضی نے اختتامی سیشن میں شرکت کرنے اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ڈاکٹر نور محمد قاضی نے اپنے اختتامی کلمات میں، صحت کی سہولیات کے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور آئی ڈی ایس آر سسٹم کے ذریعے صحت کی خدمات کی فراہمی اور تمام متعلقہ ڈیٹا کی رپورٹنگ کے کردار پر زور دیا۔ ڈاکٹر خالد قمبرانی نے تمام شرکاء کو اضلاع کے سٹاف کے تمام مسائل ان کی پروموشن اور سہولت کے حوالے سے حل کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر عباد خان نے اس سرگرمی کو ممکن بنانے میں NIH اور UKHSA کے کردار کو تسلیم کیا اور تربیت کے لئے NIH کے سہولت کاروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جن میں ڈاکٹر آفتاب خان، ڈاکٹر وجیہہ، ندا اور طارق خان شامل تھے۔ضلع شیرانی اور سوراب کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 16 مارچ 2023 سے شروع ہوگا۔آئی ڈی ایس آر ایس سسٹم کی بلوچستان کے تمام 36 اضلاع تک توسیع بیماریوں کی موثر نگرانی اور ردعمل کے حصول کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ PDSRU صوبے بھر میں IDSRS سسٹم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری مدد اور تربیت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
کی نگرانی اور رسپانس یونٹ نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں مربوط بیماریوں کی نگرانی اور رسپانس سسٹم کو وسعت دے دی

ٹیگز:
مربوط بیماریوں
