کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز ساجدحسین طوری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، بلوچستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کو بیرون ملک بھیجا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے لوگ قانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں،اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کریں گے،عمران کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضا فہ ہوا ہے،بلوچستان کے سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہو رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کاوششوں کی بدولت آج پاکستان کو اہم مقام حاصل ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زردای کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان میں تعلیم، صحت کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل اوانکے کے بچوں کو اسکالرشپ مہیا کی جا رہی ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کی زمینوں پر ہونے والے قبضے کا فیصلہ اب جلد ہوا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اسکول میں ملازمین کے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہمارے پانچ ہسپتال مکمل ہوگئے ہیں جلد ہی فعال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی روک تھام کریں گے ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی قانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں،بلوچستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ وفا قی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے 2019میں کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے مئی تک ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لئے ترمیم کی، سابق حکومت کی جانب سے ترمیم کے باوجود علمدار نہیں ہوسکا اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، چاپان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے کہ پاکستانیوں کو لیگل طورپر بیرون ملک بھیجا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے زیادہ تر نوجوان ہیں اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اٹلی کشتی حادثے میں 14 پاکستانی جاں بحق ہو ئے جن میں سے 8کی لاشیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ شاہدہ رضاء کی جسدخاکی دو روز میں پاکستان آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہو رہی ہے آنے والے وقت میں بلو چستان سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اچھی پو زیشن ہو گی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب سے حکومت کا حصہ بنے ہی عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے کوشاں ہیں، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کی بدولت پاکستان کے بیرون ملک تعلقات بہتر ی کی طرف جا رہے ہیں۔
اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ، ساجدحسین طوری

ٹیگز:
ساجدحسین طوری
