کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے مشہد اور مشہد سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ چلانے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کریں گے،وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور امید ہے کہ فلائٹ کے حوالے سے مثبت جواب ملے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن) کی سینئر صوبائی قیادت اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی ہزارہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرسابق صوبابی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر، سابق صوبائی سینئرنائبب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ، سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات نصیر خان اچکزئی، سابق صوبائی نائب صدر عبدالمنان خان درانی، سینئر رہنماء عبدالوہاب اٹل،سینئررہنماء زمان لہڑی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیمی معاملات پر تفصیلی صلاح و مشورہ ہوا۔ اجلاس میں فیلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ(ن) واتین ونگ کا ایک اہم اجلاس 16مارچ بروز جمعرات کو شیخ جعفرمندوخیل کے آفس چائنہ چیک پوسٹ کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگا جبکہ تمام ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور تمام ڈویژن صدورو جنرل سیکرٹریز کا اجلاس 18مارچ کوشام چار بجے ہوگا۔ملاقات کے دوران لیاقت علی ہزارہ نے ہزارہ برادری کو درپیش مسائل سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو تفصیلی آگاہ کیا اورانہیں کوئٹہ سے مشہد اورمشہد سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ چلانے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اقتدار میں آنے کے بعدوزیراعظم نے گوادر سی پیک منصوبے پرکام کی رفتار کو تیز کرایا ہے جو انکی بلوچستان سے محبت کا اظہارہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے مشہد اورمشہد سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ چلانے کے حوالے سے وہ جلد وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے اورامید ہے کہ وفاقی حکومت فلائٹ چلانے کے احکامات جاری کریگی۔
کوئٹہ سے مشہد اور مشہد سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ چلانے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کریں گے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
