کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 3زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے جناح ٹاؤن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمر اور نعمان موقع پر جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہو گئے، پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا، پو لیس کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے مزید کارروئی جا ری ہے۔
کوئٹہ ، جناح ٹاون میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
