حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں پو لیس کی کاروائی چوری شدہ مو ٹرسائیکل بر آمد ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس ایس پی حب مراد خان اور ڈی ایس پی جمیل احمد باجوئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت اے ایس آئی حبیب اللہ بزنجو نے وندر کے علاقے کھارڑی کے مقام پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کو روک لیا تلاشی لینے اور کاغذات طلب کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ سوزوکی موٹر سائیکل ماڈل 2022 انجن و چیسسز نمبر باالترتیب NE 43G 120272 اور E487120273 جمشید کوارٹر کراچی سے گن پوائنٹ پر 9 مارچ 2023 کو چھینی گئی تھی جو مظفر علی ساکن کنواری اوتھل نامی شخص سے برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کاروائی میں حوالدار رئیس بلوچ، حوالدار عین الحق موندرہ اور ٹیم نے حصہ لیا۔
حب ، پولیس کی کاروائی چوری شدہ مو ٹرسائیکل برآمد ملزم گر فتار

ٹیگز:
ملزم گر فتار
