پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو خواتین زخمی ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال پشین کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان سلمیان ولد حاجی محمد جاں بحق ہوگیاجبکہ گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، مذید تفتیش پشین پولیس کررہی ہے۔
پشین میں ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو خواتین زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
