پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین شہر کے وسطی علاقے گنج منڈی کے قریب غرشینان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکان میں بیٹھے ہوئے پولیس اہلکار فتح محمد ولد محمد رمضان قوم اعوان سکنہ میانوالی پنجاب اور ایک خاتون بنام بی بی بیلء کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشین پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا مزید کارروائی پشین پولیس کررہی ہے۔
پشین ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
