کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہید محافظوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ مکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ وزیر داخلہ انہوں نے کہا کہ قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میری دعائیں اور تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
قوم کی طاقت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ، میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
