کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو نے کہاکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے مشکل کے گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد ہمارا اولین فریضہ میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم مرسی کور کی جانب سے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ امدادی سامان سب ڈویژن سریاب کے سیلاب سے متاثرہ مختلف خاندانوں میں تقسیم کیاگیا جس میں ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی جانب سے وقتا فوقتا سیلاب متاثرین کی امداد قابل ستائش ہے مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں کسی بھی خاندان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔مرسی کور کی جانب سے مجموعی طور 120 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم جارہا ہے جوکہ قابل ستائش ہے انتظامیہ ایسی تنظیموں کے تعاون سے متاثرین کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
مشکل کے گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد ہمارا اولین فریضہ میں شامل ہے ، نثار احمد لانگو

ٹیگز:
نثار احمد لانگو
