ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی اہم کارروائی کوئٹہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات و رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج عبدالحئی بلوچ اور ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری سٹی پولیس کی تشکیل کردہ پولیس ٹیم میں شامل ایس ڈی پی او سرکل پولیس ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ اور ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ہفتہ 11 مارچ 2023 دوران سنیپ چیکنگ کوئٹہ خالق آباد کے تھانہ کے مقدمہ فرد نمبر 40/2023 US302 قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم محمد عارف ولد محمد شریف کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ قتل مقدمہ میں مطلوب ملزم ڈیرہ مراد جمالی سے گرفتار

