کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ہرک میں گذشتہ سال مون سون بارشوں کے دوران ٹوٹ جانے والے ریلوے پل کی 56کروڑ روپے کی لاگت سے مرمت کا کام جاری ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر کاکام 31مارچ تک مکمل ہوجائے گا،اپریل کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات ڈویڑنل سپرٹینڈنٹ ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے جیو نیوز کو بتائی، فرید احمد نے بتایا کہ بولان کے علاقے ہرک میں گذشتہ سال اگست کے دوران مون سون بارش سے ریلوے کا 130سالہ پل ٹوٹ جانے سے کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل دی گئی تھی،،جسے مچ سے بیس نومبر کو بحال کردیا گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ56کروڑ میں این ایل سی کو ہرک پل کی دوبارہ مرمت کا ٹھیکہ د یا گیا اس مرمت کا کام 31مارچ تک مکمل ہو جائے گا اور اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹرائل کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔
بولان، بارشوں کے دوران ٹوٹ جانے والے ریلوے پل کی 56 کروڑ روپے کی لاگت سے مرمت کا کام جاری

ٹیگز:
ریلوے پل
