کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے موبائل فون ٹاور کے ساتھ دستی بم نصب کررکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔
قلات، موبائل فون ٹاور کے ساتھ نصب بم دھماکے

ٹیگز:
بم دھماکے
