خاران(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہیں جو روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر گامزن ہیں اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پیپلزپارٹی اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورگیج ہاوس خاران میں پریس کلب کے صدر سعید احمد ملنگزئی کے قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پریس کلب کے سابق صدر سینرصحافی محمد عیسی محمدحسنی سمیت پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر میر عبدالحمید ڈومکی جنرل سیکرٹری محمد اختر بلوچ سیکرٹری اطلاعات محمد انور سینئر رہنما شاہ غاصی منصور احمد سفرزئی بھی موجود تھے سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں چاغی نوشکی میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں بالخصوص بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی انھوں نیکہا کہ رخشان ڈویژن پر مشتمل اضلاع کے لوگ پیپلزپارٹی کے حامی ہیں اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے قیادت پر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرتے ارہے ہیں کیونکہ شید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کے دیگر صوبوں سمیت بلوچستان کے عوام سے پیار کرتے تھے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں تھے آج بھی یہ تسلسل جاری ہیں اور آنے والے وقت پیپلزپارٹی کا ہیں اور انشااللہ پیپلزپارٹی پارٹی ملک بھر میں کلین سویپ کریں گی انھوں نیکہا کہ ملک میں حالیہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری میں رخشان ڈویژن کے عوام بھر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مردم شماری و خانہ شماری کے ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں کیونکہ مردم شماری و خانہ شماری سے حلقے کے ترقیاتی فنڈز مختص ہونگے اس سلسلے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس دوران گھر گھر گلی گلی محلوں اور کوچوں میں خود جاکر اس مہم کا حصہ بنیں تاکہ کوئی بندہ اور گھر رہ نہ جائے انھوں نیکہا کہ میڈیا کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ میڈیا کے ذریعے عوام کو اگائی مہم مل سکتا ہیں خاران کے صحافیوں کا بھی ہمشہ سے ایسے معاملات میں بہترین کردار رہا ہیں انھوں نیکہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکرز بھی مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں بلکہ دوسرے پارٹیوں کے ساتھ مل کر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ آنے والا وقت اس مردم شماری و خانہ شماری میں اہمیت رکھتی ہیں۔
ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پیپلزپارٹی اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، سردارمحمدعمرگورگیج

ٹیگز:
سردارمحمدعمرگورگیج
