دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) تفتان پاک ایران سرحد پر پاکستانی ایف آئی اے امیگریشن گیٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جس کے باعث سرحد پار تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گیٹ کی بندش اسلام آباد سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ گیٹ کی اچانک بندش سے تاجر برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے تجارتی سامان کے پھنس جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی ایف آئی اے امیگریشن گیٹ عارضی طور پر بند ہونے سے سرحد پار تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر امیگریشن گیٹ بند کیا گیا ہے، تاہم گیٹ کی بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔امیگریشن گیٹ کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سرحد پر کروڑوں روپے مالیت کے تجارتی سامان کے پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاجر برادری نے صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم گیٹ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔
تفتان،پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ بند، تجارتی سرگرمیاں معطل

ٹیگز:
تفتان
