اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر کل قطر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دوحہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔
ادھر وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا امریکا کیساتھ باہمی مفاد پر مشتمل بالخصوص دوطرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کردی۔

