پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ایم این اے جام عبدالکریم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں 25 مارچ کو حفاظتی ضمانت حاصل کی۔وکیل درخواست گزار جام عبد الکریم کا درخواست میں کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،ضمانت کےباوجود گرفتاری کا اعلان کرکے عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا گیا ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے جام کریم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ایم این اے جام عبدالکریم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے شیخ رشید، عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے سے قبل جام عبدالکریم 29 مارچ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن ای کے612 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
جام عبدالکریم کی شیخ رشید، عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

ٹیگز:
جام عبدالکریم
