سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی میلہ 2023 افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے نمائش گراونڈ میں محکمہ تعلیم سبی اور بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن سبی کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد انور لاشاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن محمد یعقوب لاشاری ڈسٹرکٹ سکاوٹس آرگنائزر ارشاد خلجی ودیگر اساتذہ کرام اور بوائز سکاوٹس بھی موجود تھے دوران وزٹ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کو سبی کے سکولوں کی جانب سے بنائے گئے مختلف سائنسی ماڈلز ثقافتی ماڈلز اور تاریخی ماڈلز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور محکمہ تعلیم سبی کی جانب سے سبی میلے میں محکمہ تعلیم اور بوائز سکاوٹس کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا مہمان خاص نے بنائے گئے ماڈلز کی تعریف کی اور کارکردگی کو سراہا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے میں محکمہ تعلیم سبی کا اہم کردار ہے جس میں سبی کے سکولوں کی جانب سے فلاور شو. چلڈرن اکیڈمی کے پروگرام, سکاوٹس سٹال ایجوکیشن سٹال اور مینا بازار و دیگر پروگرام شامل ہوتے ہیں جہاں لوگوں کی ایک کثیر تعداد آ کر یہ پروگرام دیکھتی ہے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سبی میلے میں محکمہ تعلیم سبی کا اہم کردار ہے، میر نصیب اللہ مری

ٹیگز:
میر نصیب اللہ مری
