کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 32 اضلاع میں 14 دسمبر 2022 کو لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ جہاں کئی اضلاع میں کافی کونسلوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہ گئی۔ بلوچستان کے 16 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار اور مستونگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع پشین کے ایم سی حرمزئی اور دیگر دو اضلاع حب اور لسبیلہ کی کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر آج 5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
حب، لسبیلہ اور پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کی لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات انتخابات کل ہوں گے

ٹیگز:
انتخابات انتخابات
