کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ضلع کوئٹہ شبیر احمد لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بلو چستان کی جانب سے تعلیمی سال 2023میں ضلع کوئٹہ کو 24ہزار 1سو97بچوں اور بچیوں کو اسکو لوں میں داخل کروانے کا ہد ف دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کوئٹہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں کو ریڈ ینگ رائٹنگ میٹریل اور کتب کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، محکمہ تعلیم ضلع کوئٹہ اور یو نیسیف، یورپین، گلو بل پارٹنر شپ اور دیگر غیر سر کا ری تنظیموں کی جانب سے داخلہ مہم ایک ماہ تک جا ری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو عزیز الرحمن، عبد الحمید لانگو، محمد حسن زہری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی سال 2023کا باقاعدہ اغاز یکم مارچ سے ہو چکا ہے محکمہ تعلیم ضلع کوئٹہ اور یو نیسیف، یورپین، گلو بل پارٹنر شپ اور دیگر غیر سر کا ری تنظیموں کی جانب سے داخلہ مہم کو ایک ماہ تک جا ری رکھا جائے گاتاکہ اسکول داخلہ مہم کے ذریعے زیا دہ تعداد میں ضلع بھر کے بچوں اور بچیوں کو سر کا ری اسکولوں میں داخل کروایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع بھر میں 6سو77سر کاری اسکول کام کر رہے ہیں محکمہ تعلیم بلو چستان کی جانب سے تعلیمی سال 2023میں کوئٹہ کو 24ہزار 1سو97بچوں اور بچیوں کو اسکو لوں میں داخل کروانے کا ہد ف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی ٹاؤن کلسٹر اور اسکول کی سطح پر مختلف پر گرامز یونیسیف، یور پین یونین، گلو بل پارٹنر شپ اور دوسرے غیر سر کا ری تنظیموں کی جانب سے تر تیب دئے گئے ہیں جس میں ضلعی سطح پر واک اور سیمینار اور کلسٹر لیول گاؤں میں آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ 5سال کے ہر بچے اور بچی کو سر کا ری اسکول میں داخل کروائیں اور ایک پڑ ھا لکھا معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کر دار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں سے روزانہ کی بنیا د پر داخل شدہ بچوں کا ڈیٹا طلب کیا جائے گا اور شا م کو وٹس ایپ ایس ایم ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم ڈائر یکٹر کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کوئٹہ ضلع بھر کے تمام اسکولوں کو ریڈ ینگ رائٹنگ میٹریل اور کتب کی فراہمی کو ہر اسکول تک یقینی بنائے گی اور مسلسل نگرانی کے ذریعے ہر بچے تک حکومت کی جانب سے فراہم کر دہ مطلوبہ کتب اور سٹیشنر ی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے ہر شہری داخلہ مہم کو کامیاب بنا نے میں اپنا اہم کر دار ادا کرے۔
تعلیمی سال 2023میں ضلع کوئٹہ کو 24ہزار 1سو97بچوں اور بچیوں کو اسکو لوں میں داخل کروانے کا ہد ف دیا گیا ہے،شبیر احمد لانگو

ٹیگز:
ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر
