کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں سڑک کنا رے نصب بم کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو قلا ت کے علا قے جوہان میں مردم شمادی کی ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او جو ہان کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار ددھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں حبیب شاہ نا می شخص جاں بحق تاہم خوش قسمتی سے ایس ایچ او جوہان اور لیویز اہلکار محفوظ رہے۔ لیویز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
قلات، سڑک کنا رے نصب بم کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
بم کا دھماکہ
