کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ ثریا جما ل نے کہا ہے کہ ہما ری کو شش اور خواہش ہے کہ جتنا جلد ہو سکے بوستان اسپیشل اکنا مک زون کو مکمل فعال بنا یا جا ئے اس سلسلے میں پبلک پرا ئیویٹ پا رٹنر شپ سے ہی فوری مثبت نتا ئج حاصل کئے جا سکتے ہیں، بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں بجلی اور گیس کی سہولیات کی فرا ہمی کے لئے اقدمات جا ری ہیں بلکہ مقامی صنعتکا روں اورتا جروں کو پلا ٹوں کی الاٹمنٹ بھی کی جا ئے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن سے اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا۔ اس سے قبل ڈی جی بورڈ آ ف انویسٹمنٹ ثریا جما ل اور ریجنل ڈائریکٹر ریاض احمد کا چیمبر آف کا مرس آمد پر صدر حا جی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آغا و دیگر نے استقبا ل کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔اسموقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حا جی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آغا و دیگر نے بتا یا کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں صنعتکا روں اور تجا رت پیشہ افراد کو بجلی، گیس اور دیگر سہولیات کی دستیا بی میں مشکلا ت درپیش ہے بلکہ وہاں پلا ٹوں کی الاٹمنٹ میں بھی تاخیر کی جا رہی ہے جو مثبت اقدام نہیں، بلو چستان کے صنعتکار اور سرما یہ کا ربوستان اسپیشل اکنا مک زون میں پلا ٹوں کی الاٹمنٹ چا ہتے ہیں اور اب تک اس سلسلے میں سینکڑوں درخواستیں بھی جمع کرا دی گئی ہیں مگرپلا ٹوں کی الاٹمنٹ اور بجلی و گیس کی بلا تعطل فرا ہمی کے معاملا ت سست روی کا شکار ہے انہوں نے صنعتوں کو سیکورٹی اور سہولیات کی فرا ہمی کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں 132کے وی کے گریڈ کے منصوبے کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے تا کہ وہاں صنعتوں کو درکا ر بجلی کی فرا ہمی ممکن ہو سکے،انہوں نے بتا یا کہ بلو چستان میں صنعتکا ری کے شعبے کا فروغ ہمیں بے روزگا ری کی عفریت سے چھٹکا را دلا نے میں بھی مدد دے گی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ ثریا جما ل نے کہا ہے کہ ہما ری کو شش اور خواہش ہے کہ جتنا جلد ہو سکے بوستان اسپیشل اکنا مک زون کومکمل فعال بنا یا جا ئے اس سلسلے میں پبلک پرا ئیویٹ پارٹنر شپ سے فو ری مثبت نتا ئج حاصل کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لئے اپنی تجا ویز کو تحریری شکل دیں ان پر عملدرآمد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ئیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہما ری کو شش ہے کہ بلو چستان میں صنعتکا ری کے شعبے کو ترقی دی جا ئے بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں 132کے وی کے گریڈ اسٹیشن کے لئے فنڈز و دیگر کے انتظامات کر لئے گئے ہیں جس پر جلد کام شروع کر کے پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا تا کہ زون میں مو جو د صنعتوں کی بجلی ضروریات پوری کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ہانسٹی آپروچ کی ضرورت ہے ایسا کیا جا ئے تو تمام مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ آسانی سے کیا جا سکتا ہے، بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں بجلی اور گیس کی سہولیات کی فرا ہمی کے لئے اقدامات جا ری ہیں بلکہ مقامی صنعتکا روں اورتا جروں کو پلا ٹوں کی الاٹمنٹ بھی کی جا ئے گی،انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کاسرکا ر اور صنعت و تجا رت کے شعبوں سے وابستہ افراد کے ما بین پل کا کردار ہیں جسے ہم سراہتے ہیں۔
بوستان اسپیشل اکنا مک زون میں بجلی اور گیس کی سہولیات کی فرا ہمی کے لئے اقدمات جا ری ہیں،ثریا جما ل

ٹیگز:
ثریا جما ل
