کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہندوستانی ائیر فورس کو پاکستانی شاہینوں کی جانب سے دئے گئے سرپرائز کے چار سال پورے ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی فضائیہ کے فاتحین کا وہ سنہرا ترین دن تھا کہ جس دن ہمارے شاہینوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اپنی فضائی مہارت اور برتری کا واضح ثبوت دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کا جانفشانی سے دفاع کیا ہے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کا جانفشانی سے دفاع کیا ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
