تربت (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نے اپنے ایم ایس تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ تحقیقی مقالہ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا۔ زبانی امتحان کے لیے جامعہ گوادر کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر ڈاکٹر محمد ارشاد بلیدی کو ایکسٹرنل ایگزامینر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امتحان میں شرکت کی۔ انہوں نے امیدوار کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور اس کے تحقیقی طریق? کار اور اخذ کردہ نتائج کے بارے میں سوالات کیے۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں اپنے طلبہ کو معیاری تحقیق کے مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔
جامعہ تربت کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نےاپنے تھیسس کا کامیابی سے دفاع کر لیا

ٹیگز:
جامعہ تربت
