ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں ایکسائیز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد حاجی حبیب خان جمالی نے انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائیز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے اندرون سندھ منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر نارکوٹکس انچارج جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے ٹیم کے ہمراہ شاہی چوکی کے مقام پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی الٹو کار کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد اقبال کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی انکا کہنا تھا کہ ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس کی رواں ہفتے کے دوران دوسری بڑی کارروائی ہے پہلی کارروائی میں 55 کلو گرام چرس برآمد کیا گیا انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایکسائیز اینڈ اینٹی نارکوٹکس متحرک ہے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکوں کو منشیات کی گزرگاہ نہیں بننے دینگے۔ ایکسائیز حکام نے بتایا عالمی مارکیٹ میں برآمد شدہ چرس کروڑوں روپے مالیت کی ہے۔
ڈیرہ اللہ یار میں ایکسائیز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی بھاری مقدر میں چرس برآمد،ملزم گرفتار

ٹیگز:
چرس
