گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر کے علاقے جیونی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو جیوانی کے علاقے پانوان پل کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار بلال، شوکت اور ناصر زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
جیونی ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ تین اہلکار زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
