کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ کوئٹہ کی بعض یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات موخرکر دیے گئے ہیں۔علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر اعتماد نہ کریں اور مستند معلومات صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ کی اربن یونین کونسلوں کی وارڈز کے جنرل ممبرز کے انتخابات 28 دسمبر 2025 کو شیڈول کے مطابق پولنگ کے ذریعے منعقد ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات موخرہونے کی خبروں کی تردید کر دی

ٹیگز:
الیکشن
