کوئٹہ(یو این اے )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید اکبر نے کہا ہے کہ گوادر سولر منصوبہ جلد فعال ہوگا اور گوادر کی بندرگاہ کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ان خٰیالات کا اظہار انہوں نے: نجی ٹی وی :سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے گوادر میں بجلی اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں شمسی توانائی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر کے لیے سولر منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ مقامی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔جنید اکبر نے مزید کہا کہ فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے بھی شمسی توانائی کو بروئے کار لایا جائے گا، جس سے صنعتی سرگرمیوں کو تحفظ ملے گا اور ماہی گیری سمیت مقامی روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔
گوادر سولر منصوبہ جلد فعال، بندرگاہ شمسی توانائی پر چلے گی ،وفاقی وزیر بحری امور

