کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں دائردرخواست کی سماعت کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سینئراسٹاف ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈکی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے، کیس کی سماعت کل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اخترافغان کی عدالت میں ہوگی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ترکیہ اورشام میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لئے قائم کئے گئے فنڈکے نام پرحکومت کی جانب سے گریڈ20، 21اور22کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں سے جبری کٹوتی کی جارہی ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بلوچستان حکومت اپنی مرضی سے تنخواہوں سے کٹوتی کررہی ہے جبکہ دیگرصوبوں میں ملازمین کی تنخواہوں سے کوئی کٹوتی نہیں کی گئی،درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی سینئروکیل علی احمدکاکڑایڈووکیٹ کریں گے۔سیکرٹری خزانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترکیہ اورمصرکے زلزلہ متاثرین کی مددکیلئے گریڈ20تا22کے ملازمین کی 50بنیادی تنخواہ جبکہ گریڈایک تا19کے ملازمین کے ایک دن کی تنخواہ کٹوتی کرکے امدادی فنڈمیں جمع کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی،بلوچستان ہائی کورٹ کل کیس کی سماعت کرینگے

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
