خاران(ڈیلی گرین گوادور)خاران شاپنگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔جہاں انکی شناخت عبدالغفور، جواد اور محمد یوسف کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک شدید زخمی کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے واضح رہے کہ شاپنگ بازار میں پولیس کی نفری ہروقت موجود رہتی ہے فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیس وہاں موجود تھے ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خاران،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی

ٹیگز:
خاران
