پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کی جان لے لی۔پو لیس کے مطابق پنجگور کے علا قے سریکوران پیرے جہلگ میں حیات نامی شخص نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں اور 18 سالہ بہن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا،پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
پنجگور،سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

ٹیگز:
پنجگور
